آئندہ ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلا جائے گا لیکن پاک بھارت ٹاکرہ جس گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا وہ اب تک تیار ہی نہین ہوا ۔۔
کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کی عالمی جنگ ۤئندہ ماہ یعنی 2 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز مین شروع ہورہی ہے۔ 9 جون کو بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ نیویارک کے ناساو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ لیکن کیا ناساو کرکٹ اسٹیڈیم پاک بھارت میچ کے لیے تیار ہے؟
ناساؤ کرکٹ اسٹیڈیم کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ گراؤنڈ اب تک مکمل نہیں ہو سکا۔ اس گراؤنڈ کی تعمیر کا کام ابھی تک جاری ہے۔
Preparations for the Nassau County International Cricket Stadium are in full swing! 20 tractor trailers transported the pitches from Florida to Eisenhower Park, NY. The LandTek Group has successfully installed the pitches, marking another milestone in the stadium's development. pic.twitter.com/D2zK6qjEiv
— The LandTek Group (@TheLandTekGroup) May 8, 2024
پاکستان ٹیم اس وقت آئر لینڈ میں موجود ہے۔ جہاں ٹی ٹوئنتی سیریز کے بعد وہ انگلینڈ روانہ ہوگی۔
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔











