اہم ترین

پاکستان کا مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں روانہ

پاکستان کی خلائی ایجنسی اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے چاند پر سیٹلائٹ بھیجنے کے بعد آج خلا میں اپنا دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ بھیج دیا ہے۔

سپارکو کے مطابق ’پاکستان کا جدید کمیونیکشن سیٹلائٹ ایم ایم ون آج چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا۔ پاک سیٹ ایم ایم ون پاکستان بھر میں ٹی وی نشریات، سیلولر فون سروس اور براڈ بینڈ سروسز بہتر بنانے میں مدد دے گا ۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر قوم کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے سائنس دانوں کی اس شاندار کامیابی پر فخر ہے۔ آج پاکستانی سیٹلائٹ کے زمین کے مدار میں بھیجے جانے سے پوری پاکستانی قوم نے ایک عظیم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیٹلائٹ کا چین کےشیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا جانا پاکستان اور چین کی مضبوط شراکت داری کا مظہر ہے۔ اس سے پاکستانی عوام جدت اور ٹیکنالوجی کے ثمرات سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔یہ سیٹلائٹ مای کامرس، اقتصادی سرگرمیوں اور ای گورننس کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

پاکستان