چار ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز0-2 سے اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں صائم ایوب اور عماد وسیم کی جگہ عثمان خان اور نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا۔ لیکن یہ بھی نتیجہ نہ بدل سکی۔
پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا تھا۔ انگلش ٹیم نے ہدف 16ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔
سیریز کے دو میچ بارش کی نذر ہوئے جبکہ دو میچوں میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس طرح پاکستان کے لئے سیریز انتہائی مایوس کن رہی۔











