چین کا خلائی مشن چینگ ای 6 چاند کے تاریک حصے میں اترنے والا انسانی تاریخ کا پہلا مشن بن گیا۔ اس کے ساتھ چین نے امریکا کو خلائی میدان میں بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق چین کے سرکاری خلائی ادارے چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) نے گزشتہ ماہ (مئی)چینگ ای 6 نامی خلائی جہاز چاند کی جانب روانہ کیا تھا۔ایک مہینے کے طویل انتظار کے بعد چینگ ای 6 چاند کے تاریک حصے میں اتر گیا ہے۔
سی این ایس اے کے ماہر فلکیات ہانگ ہاو کا کہنا ہے کہ چینگ ای 6 ایسے مقام پر اترا ہے جو اس سے پہلے انسانی آنکھ سے بالکل اوجھل تھا۔ اسے چاند کے معروف گڑھے اپالو بباسن میں اتار گیا ہے۔ اس جگہ کا انتخاب لینڈنگ والے مقام کے جغرافیائی محل و وقوع اور اطراف کی ہموار جگہ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
چینگ ای 6 کی خاص بات اس کا چاند کی سطح سے تقریباً 300 فٹ اوپر رہ کر اس مقام کی اسکینگ کرنے کی صلاحیت ہے۔ خلائی مشن چاند کی سطح کی تین روز تک اپنی کھوج کرے گا۔ جس میں چاند کی قدیم ترین معلوم چٹانوں پر تحقیق بھی شامل ہے۔
مانچسٹر یونیورسٹی میں چاند کے ماہر پروفیسر جان پارنیٹ فشر کا کہنا ہے کہ چاند کے بالکل مختلف حصے سے چٹانوں اور دیگر اشیاء کا تجزیہ کرنے کا موقع سیاروں کی تخلیق سے متعلق کئی سوالات کا جواب دے سکے گا۔ کیونکہ وہاں کی اکثر چتانیں آتش فشاؤں کے پھٹنے سے نکلنے والے لاوے سے بنی ہیں ۔ ایسی چٹانیںں زمین پر آئس لینڈ اور ہوائی میں دریافت کی گئی ہیں۔











