اہم ترین

مدینہ منورہ میں موجود عازمین حج کی مکہ مکرمہ کے روانگی کے لئے تیاریاں

مدینہ میں مقیم دنیا بھر سے آئے عازمین حج کی ارکان حج کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ روانگی کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔

حجاج کرام کے لئے مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کا سفر مناسکِ حج کا ایک اہم سنگ میل ہے اور عازمین اپنے مقدس مذہبی فریضے کی ادائیگی کے بے تابی سے منتظر ہیں۔

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے لاکھوں عازمین حج اس وقت مدینہ منورہ موجود ہیں۔ آئندہ چند روز میں حج کے ارکان کی ادائیگی کے لئے مکہ مرکمہ پہنچیں گے۔

حج کی ادائیگی کے دوران لاکھوں عازمین خیموں کے عارضی شہر منیٰ میں قیام کریں گے۔ ہفتے کے روز حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے، 10 ذی الحجہ کو رمی اور قربانی کرکے احرام کھول دیں گے۔ جس کے بعد حجاج طواف کعبہ کریں گے۔

پاکستان