بالی وُڈ کی اسٹار جوڑی پیکا پدوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون کو گزشتہ روز ممبئی کے ایچ این ریلائنس ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں انہوں نے آج ایک بچی کو جنم دیا۔۔
دپیکا پدوکون اور رنویر سنگھ نے ’رام لیلا‘ کے سیٹ سے سنہ 2013 میں ڈیٹنگ کا آغاز کیا تھا اور 2018 میں شادی کی تھی۔
دیپیکا نے اس سال 28 فروری کو اپنے حمل کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ ستمبر میں بچے کو جنم دیں گی۔
ابتدائی طور پر میڈیا میں افواہیں گردش کررہی تھٰں کہ بالی ووڈ کی کئی اہم شخصیات کی طرح دیپیکا بھی سرو گیسی (کرائے کی کوکھ) کے ذریے بچہ جنم دیں گی لیکن کچھ دن پہلے انہوں نے اپنی تصویر شیئر کرکے افواہوں کی حقیقت سب کے سامنے پیش کردی تھی۔
بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے دیپیکا پدوکون اور رنویر سنگھ کو تہنیتی پیغامات دیئے جارپے ہیں ۔











