انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ ہائبرڈ ماڈل پرہونے والے اس ایونٹ میں بھارت اپنے میچز یو اے ا ی میں کھیلے گا۔
آئی سی سی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ایونٹ کے تمام میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی اور دبئی میں ڈے نائٹ ہوں گے۔
ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل دبئی اور دوسرا پانچ مارچ کو لاہور میں منعقد ہو گا اگر بھارت فائنل میں پہنچا تو مقابلہ دبئی میں ہوگا بصورت دیگر فائنل کی میزبانی لاہور کرے گا۔
چیمپئنز ٹرافی کے گروپس
گروپ اے: پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، بنگلا دیش
گروپ بی: جنوبی افریقا، آسٹریلیا، افغانستان، انگلینڈ











