اہم ترین

اسرائیل سے قیدیوں کے تبادلے کے اگلے مرحلے کے لیے تیار ہیں: حماس

فلسطین میں اسرائیل کے خلاف مزاحمتی تنظیم حماس نے قیدیوں کے تبادلے کے اگلے مرحلے کے لیے رضامندی کا اظہار کردیا۔

حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم معاہدے کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔ نیتن یاہو کی فوج کا غزہ میں اپنی شکست سے فرار اور مغربی کنارے میں قتل عام شروع کرنے کی کوشش ہمارے عوام اور مزاحمت کو نہیں توڑ نہیں سکے گی۔

جب کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنے مطلوبہ اہداف کو مذاکرات یا کسی اور طریقے سے حاصل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں “کسی بھی وقت” لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی ٹینک 23 سال میں پہلی بار مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلوس میں میں داخل ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں دراندازی کے دوران 26 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پاکستان