امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ وہ آن لائن آڈیو اور ویڈیو ایپلی کیشن سکائپ کو ریٹائر کر رہا ہے۔
اسکائپ کی بنیاد 2003 میں نکلاس زینسٹروم اور جانس فریس نے ایسٹونیا میں رکھی تھی۔
آن لائن نیلامی کی سائٹ ای بے نے 2005 میں اسکائپ کو تقریباً دو ارب 60 کروڑ ڈالر میں خرید لیا لیکن 2009 میں سرمایہ کاروں کے ایک گروہ کو کو اس کے اکثریتی حصص فروخت کر دیے گئے، جنہوں نے اسے 2011 میں بل گیٹس کی ٹیک کمپنی مائیکروسافٹ کو بیچ دیا۔کوویڈ 19 کے دوران دنیا بھر میں اسکائپ کو بڑی مقبولیت ملی۔
اسکائپ نے ویڈیو کالز، فوری پیغام رسانی، فائل شیئرنگ، اور گروپ کمیونیکیشن جیسے فیچرز بھی متعارف کرا دیے لیکن حالیہ برسوں میں خاص طور پر وہ واٹس ایپ ، زوم اور مائیکروسافٹ ٹیمز کے مقابلے میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔
ایپ کی مالک کمپنی مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ وہ آن لائن آڈیو اور ویڈیو ایپلی کیشن سکائپ کو ریٹائر کر رہا ہے۔ مئی 2025 کے آغاز سے اسکائپ دستیاب نہیں ہو گا۔
مائیکروسافٹ 365 کے صدر جیف ٹیپر نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم نے اسکائپ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ لیکن ہم نے محسوس کیا ہے کہ ہم صرف ٹیمز پر توجہ مرکوز کر کے مزید اختراعات کو تیزی سے فراہم کر سکتے ہیں۔