اہم ترین

خاتون کا انسٹاگرام پر 2 فالورز کم ہونے پر شوہر پر ہراسانی کا الزام

بھارتی رہاست اتر پردیش میں ایک خاتون نے اپنے شوہر پر انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد کم ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ناصرف گھر چھوڑ دیا بلکہ پولیس میں ہراسانی کی شکایت بھی درج کرا دی۔

بھرتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے ضلع ہاپوڑ میں نیشا نامی خاتون نے ویمنز پولیس اسٹیشن میں اپنے شوہر کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے شوہر وجیندر کے ساتھ نوئیڈا میں رہتی تھی۔ انسٹاگرام پر روزانہ تقریباً دو ریلز پوسٹ کیا کرتی تھیں۔ گھریلو کام کاج کے بوجھ کی وجہ سے انہیں ریلز بنانے کا وقت نہیں مل رہا تھا۔ اس کے شوہر کو شکایت تھی کہ نیشا ہر وقت سوشل میڈیا میں مگن رہنے کی وجہ سے گھر کے کاموں پر زیادہ توجہ نہیں دیتی۔

عورت کا کہنا تھا کہ انسٹا گرام پر میرے 2 فالوورز کم ہوئے کیونکہ میرے شوہر نے مجھے برتن دھونے اور گھر کی صفائی میں لگا دیا تھا۔ مجھے ریلز بنانے کا وقت ہی نہیں ملا۔ اسی بات پر جھگڑا ہوا اور وہ اپنے والدین کے گھر ہاپوڑ ٓگئی۔

ویمنز پولیس نے درخواست پر کام کرتے ہوئے شوہر کو طلب کیا۔۔ صورت حال جاننے کے بعد پولیس نے دونوں میں صلح کرادی اور نیشا نے وجیندرا کے خلاف درخواست واپس لے لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی جنگ تو ختم ہوگئی ہے لیکن اب یہ جوڑا شائد کبھی ساتھ نہ رہ سکے کیونکہ نیشا کی وجہ سے وجیندرا کی نوکری چلی گئی ۔ وہ بے روزگار ہوچکا ہے۔

پاکستان