اہم ترین

پاکستان سے ٹی 20 سیریز : بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے شیڈول کا اعلان کردیا

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

بنگلا دشی کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم باہمی ٹی 20 سیریز کے لیے 16 جولائی کو ڈھاکا پہنچے گی۔

ٹی 20سیریز 3 میچز پر مشتمل ہوگی اور تمام میچز ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی، دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 22 جولائی جب کہ تیسرا اور آخری میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

گزشتہ ماہ بنگلا دیش کی ٹیم بھی ٹی 20 سیریز کے لئے پاکستان آئی تھی۔ پاکستان نے اس سیریز میں بنگلادیش کو وائڑ واش کردیا تھا ۔

پاکستان