پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ حارث رؤف اور شاداب خان قومی تیم میں شامل نہیں۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیاین رواں ماہ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ 20 تا 24 جولائی کےدرمیان شیڈول یہ سیریز میرپور اور ڈھاکا کے اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
شاداب خان کی حال ہی میں کندھے کی سرجری کی گئی ہے اور وہ اس وقت بحالی یا ری ہیب کے پروگرام میں ہیں۔
حارث رؤف کے حوالے سے پہلے ہی یہ اعلان کیا جا چکا ہے کہ وہ ہیمسٹرنگ کے مسئلے سے دوچار ہیں، جس کی وجہ سے وہ سان فرانسسکو یونیکورنز کے ایم ایل سی 2025 کے پلے آف میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔
ان کے علاوہ عرفان خان، حسن علی، محمد وسیم اور نسیم شاہ کو بھی ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔
سلمان آغا قومی ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن نواز ، حسین طلعت، خوش دل شاہ، عباس آفریدی، محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سفیان مقیم اور سلمان مرزا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔