شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں فلیٹ سے ایک خاتون کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔
خاتون نے 2018 میں فلیٹ کرایہ پر لیا تھا اور 2024 سے کرایہ نہیں دیا تھا، سی بی سی میں مالک مکان نے کیس کیا ہوا تھا آج بیلف آیا تو لاش دیکھی۔
عمارت میں رہنے والوں کے مطابق اس گھر میں حمیرہ اصغر نامی خاتون رہائش پزیر تھیں اور وہ ماڈلنگ اوراداکاری سے وابستہ تھیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ حمیرا اصغر علی کی لاش کئی روز پرانی ہے۔جس کی وجہ سے انتہائی مسخ ہوچکی ہے۔اس کی شناخت ممکن نہیں، سوشل میڈیا پر موجود تصاویر دیکھ کر کہنا مشکل ہے یہ لاش اسی خاتون کی ہے، اب تک خاتون کا کوئی بھی قریبی عزیز سامنے نہیں آیا ہے ۔ ڈی این اے سیمپلز کی مدد سے ہی شناخت ممکن ہوسکے گی۔
گزشتہ ماہ معروف سینیئر اداکارہ عائشہ خان کی کئی روز پرانی لاش بھی ان کے فلیٹ سے ملی تھی۔