اہم ترین

حج2026: رجسٹریشن کے لئے دودن کی توسیع

آئندہ سال حج کی سعادت حاصل کرنےکے خواہشمندوں کی رجسٹریشن میں دو دن کی توسیع کردی ہے ۔

وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے گزشتہ ماہ رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 جولائی تھی۔ اس کے بعد درخواست گزار سرکاری یا نجی حج اسکیموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکیں گے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق اب تک ڈھائی لاکھ کے لگ بھگ افراد رجسٹریشن کراچکے ہیں۔ تاہم اب اس کی مدت دو دن بڑھادی گئی ہے۔

حکومت نے رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی کوئی فیس مقرر نہیں کی۔ حج کے خواہشمند افراد حکومت کی طرف سے مخصوص کیے گئے 15 بینکوں کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں اور ان میں سے صرف وہی لوگ حج کے اہل ہوں گے جو تمام پراسس کو پورا کر چکے ہوں گے۔

پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے حج 2025 کے لیے ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد کا کوٹہ دیا گیا تھا جو کہ سرکاری اور نجی حج آپریٹرز کے درمیان یکساں طور پر تقسیم کیا گیا تھا۔تاہم نجی کوٹے کا بڑا حصہ کمپنیوں کی جانب سے بروقت ادائیگیاں اور رجسٹریشن نہ ہونے کے وجہ سے غیرمستعل رہا جبکہ سرکاری سطح پر کوٹہ پورا کر دیا گیا تھا جس میں 88 ہزار سے زائد زائرین شامل تھے۔

پاکستان