امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ اب ایران سے بات کرنے میں کوئی جلدی نہیں
امریکا ہندوستان تک مکمل تجارتی رسائی حاصل کرنے کے قریب ہے۔ انہوں نے انڈونیشیا کے ساتھ ایک نئے تجارتی معاہدے کا بھی اعلان کیا، جس کے بعد انڈونیشیا کو 19 فیصد کم ٹیرف کی شرح کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پنسلوینیا میں انرجی سمٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ٹیرف کی مدد سے دنیابھر کےملکوں میں تجارتی رسائی حاصل کررہے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا انڈونیشیا کے ساتھ ایک تجارتی معاہدہ پر پہنچ گیا ہے۔ ہم نے انڈونیشیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی برآمدات پر کوئی ٹیرف نہ لگائے، جبکہ امریکا انڈونیشیا کی برآمدات پر 19 فیصد ٹیرف لگائے گا۔ اسی طرح امریکا ہندوستان تک مکمل تجارتی رسائی حاصل کرنے کے قریب ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ سابق صدر جوبائیڈن کی کمزور پالیسیوں کی وجہ سے کئی جنگیں شروع ہوئیں۔ہم نے جنگیں رکوائیں ، لاکھوں جانیں بچائیں ۔ یوکرین اسلحہ پہلے ہی منتقل کیا جا چکا۔ امید ہے پیوٹن 50 دن میں اپنی رائے تبدیل کر لیں گے۔