اہم ترین

لوگوں کو کوئی بھی تبصرہ سے پہلے میری عمر کا خیال کرنا چاہیے: عینا آصف

اپنی اداکاری سے مقبول نوعمر اداکارہ عینا آصف کہتی ہیں کہ لوگوں کو تبصرے سے پہلے میری عمر کا خیال کرنا چاہیے۔

بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران عینا آصف نے کہا کہ میں چاہتی ہوں میرا سوشل میڈیا حقیقت پسندی پر مبنی ہو، میرے کام کے حوالے سے ہو اور میں ان موضوعات پر بات کروں جو میرے دل کے قریب ہیں جیسے کہ ذہنی صحت جس پر میں روانی سے بات کر سکتی ہوں۔

کم عمری میں شادی کے حوالے سے عینا آصف نے کہا کہ میں جس فیملی سے تعلق رکھتی ہوں، وہاں میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ اس عمر میں والدین مجھ سے کہیں گے کہ میرے لیے رشتہ آیا ہے

عینا آصف کے مطابق لوگ میری شکل و صورت پر تبصرے کرتے ہیں۔ وہ اس بات کو نہیں سمجھتے کہ میں ایک بچی ہوں۔ میں جس عمر کی بھی لگتی ہوں، ہوں تو میں 16 سال کی ہی اور یہ بات حقیقت ہے۔ اُس عمر میں تنقید برداشت کرنا سب سے بڑا چیلنج ہوتا ہے۔ عوامی شخصیت ہونے کی حیثیت سے سوشل میڈیا پر کوئی بھی آپ کو کچھ بھی کہہ سکتا ہے ۔





 

پاکستان