امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ تنازعے کے دوران پانچ لڑاکا طیارے مار گرائے گئے تھے
رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس میں اپنی جماعت ری پبلکن پارٹی کے قانون سازوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکا کے صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے دوران طیاروں کے مار گرائے جانے کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت طیارے ہوا میں مار گرائے جا رہے تھے، 4 یا 5، لیکن میرا خیال ہے کہ 5 طیارے واقعی مار گرائے گئے تھے۔
پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے فضائی لڑائی میں بھارت کے 5 طیارے مار گرائے۔ اس حوالے سے بھارت نے باضابطہ طور اعتراف نہیں کیا لیکن بھارتی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا تھا کہ ہم بات یہ نہیں ہے کہ طیارے گرائے گئے، بلکہ یہ ہے کہ وہ کیوں گرائے گئے۔
انڈیا کی جنگ میں پانچ طیارے گرنے کا ذکر کرتے ہوئے یہ واضح نہیں کیا کہ کس فریق کے جیٹ گرے تھے۔