اہم ترین

پاکستان انڈر 16 والی بال کا ایشین چیمپئن بن گیا

ایشین چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے دفاعی چیمپیئن ایران کو شکست دیدی

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے ایران کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین۔دو سے ہرایا، پاکستان نے ابتدائی دو سیٹس ہارنے کے بعد کم بیک کرکے تاریخی فتح اپنے نام کی۔

قومی ٹیم کی جیت کا اسکور 22-25، 21-25، 30-28، 25-21 اور 15-10 رہا۔

پاکستان نے پہلی مرتبہ ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انڈر 16 والی بال چیمپین شپ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسے بڑا کارنامہ قرار دیا ہے۔

وزیر کھیل و امور نوجوانان سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ یہ فتح پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے، پاکستانی نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔۔

پاکستان