اہم ترین

گھنٹے کے 6300 روپے دو اور جس عمر کی دادی اماں چاہیے کرائے پر منگواؤ

کبھی کبھی زندگی میں ایسے مواقع آتے ہیں جب ہمیں کسی تجربہ کار اور سمجھدار انسان کی ضرورت محسوس ہوتی ہے، جو ہمیں سنے اور صحیح مشورہ دے۔ جاپان کی ایک انوکھی کمپنی نے اسی احساس کو سمجھتے ہوئے ایک ایسی خدمت شروع کی ہے، جس میں لوگ اپنے لیے دادی ‘کرائے’ پر لے سکتے ہیں۔

کلائنٹ سورسز نامی جاپانی کمپنی نے اس سہولت کی شروعات سال 2012 میں کی تھی۔ اس کے تحت لوگ کسی 60 سے 94 سال کی خاتون کی خدمات 3ہزار300ین (پاکستانی کرنسی میں 6ہزار روپے کے قریب) میں حاصل کر سکتے ہیں۔

ان دادیوں کے پاس ہے زندگی کا انمول تجربہ۔ کوئی روایتی جاپانی کھانا بنانے میں ماہر ہے، تو کوئی بچوں کی پرورش یا گھریلو صفائی میں، اور تو اور کئی دادہ مائیں تورشتوں، زندگی کے فیصلوں اور ذہنی الجھنوں میں بھی رہنمائی کرتی ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ہر کلائنٹ کی ضروریات کے مطابق، صحیح دادی فراہم کی جاتی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس سروس میں شامل ہونے کے لیے دادی کے پاس کوئی خاص ڈگری نہیں ہونی چاہیے…بس تجربہ، صبر اور سچے دل سے مدد کرنے کی خواہش ہونی چاہیے۔

پاکستان