اہم ترین

دوسرا ٹی20 بھی بنگلا دیش نے جیت لیا۔ پاکستان سیریز بھی ہار گیا

تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو آٹھ رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

ڈھاکا کے شیربنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جارہی ٹی 20سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن نتیجہ پہلے میچ جیسا ہی نکلا۔

بنگلا دیش کی ٹیم 20اوور میں 133 رنز پر آؒل آؤٹ ہوگئی۔ جاکر علی 55 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ مہدی حسن نے 33 اور پرویز حسین نے 13 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کو فتح کے لئے 134 رنز کا ہدف ملا لیکن قومی ٹیم یہ ہدف بھی حاصل نہ کرسکی۔ اور پاکستان کی ٹیم 125 رنز ہی بنا سکی۔

بنگلا دیش نے ناصرف دوسرا میچ جیت لیا بلکہ 3 میچز کی سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

پاکستان