اہم ترین

سانحہ 9 مئی : شاہ محمود قریشی بری، کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10، 10 سال قید

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کو لاہور میں شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی کو بری اور یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 9 مئی 2023 کو ملک بھر میں پرتشدد واقعات ہوئے تھے۔ جی ایچ کیوراولپنڈی اور کور کمانڈر لاہور کی رہائش گاہ سمیت کئی اہم عسکری اہمیت کی حامل تنصیبات پر دھاوا بولا گیا تھا۔

ان واقعات سے متعلق ملک بھر کی عدالتوں میں عمران خان سمیت سیکڑوں رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ ان میں سے ایک لاہور کے شیر پاؤ برج پر توڑ پھوڑ بھی شاملہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اس مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماسینیئر رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا ہے۔ ججب کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت آٹھ ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ بری ہونے والوں میں رانا تنویر، حمزہ عظیم، افتخار احمد، زیاس خان اور اعتزاز بھی شامل ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکیل برہان معظم کاموقف ہے کہ اس مقدمے میں پراسیکیوشن الزامات ثابت نہیں کر سکی۔ یہ فیصلہ سیاسی بنیادوں پر دیا گیا ہے۔ عدالتی فیصلے میں کافی قانونی خامیاں ہیں جن کی بنیاد پر اسے اعلی عدلیہ میں چیلنج کیا جائے گا۔

پاکستان