امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہےکہ وہ محفوظ اور پائیدار ایٹمی توانائی کی صنعت کاروبار کیلئے کھول رہے ہیں
واشنگٹن میں اے آئی سمٹ سے خطاب کے دوران امریکی صدر نےکہا کہ ہمارے پاس دنیا کے سب سے بڑے توانائی کے ذخائر موجود ہیں ۔ تیل کی قیمت مزید نیچے لانا چاہتے ہیں۔ اس معاملے میں مختلف ایشیائی ممالک کیساتھ معاہدہ کر رہے ہیں۔
اپنے پیش رو جو بائیڈن پر تنقیدکرتےہوئے ٹرمپ نےکہا کہ بائیڈن دور میں کئی صدارتی بلوں پر دستخط آٹو پین کے ذریعے کیے گئے۔ ان کے اے آئی سے متعلق احمقانہ صدارتی حکم نامے معطل کر رہا ہوں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تجارتی ڈیل کرنے جا رہے ہیں۔ امریکا اے آئی میں چین کو شکست دے رہا ہے۔امریکا نے اے آئی ریس شروع کی اور امریکا ہی جیتے گا۔ ایک حکمنامے پر دستخط کر رہا ہوں جس سے اے آئی برآمدات میں اضافہ ہو گا۔