سام سنگ نے اپنے گلیکسی اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کچھ مشورے دیئےہیں ۔ جن پر عمل کرنے سے ناصرف بیٹری کی زندگی بڑھے گی بلکہ اور فون بھی برسوں درستگی سے کام کرے گا۔
آج کل مارکیٹ میں ایک سے ایک اچھے اسمارٹ فون آ رہے ہیں۔ فون خریدنے سے پہلے لوگ کئی فیچرز پر توجہ دیتے ہیں۔ حالانکہ، کچھ وقت بعد بیٹری کا جلد ختم ہو جانا اور وائی فائی کے ساتھ نیٹ ورک کم آنے جیسی مشکلات آنا شروع ہو جاتی ہیں۔ بیٹری جلد ختم ہو جانا تو جیسے عام بات ہو گئی ہے۔ ہزاروں روپے کا اسمارٹ فون خریدنے کے بعد بھی لوگ ایسی مسئلے سے دوچار رہتے ہیں۔
سام سنگ نے گلیکسی اسمارٹ فون کا استعمال کرنے والوں کےلئے کچھ مشورے شیئر کیے ہیں۔ ان کی مدد سے صارفین سالوں تک بغیر کسی پریشانی کے اپنے فون کو استعمال کر پائیں گے۔ یہ ٹپس فون میں آنے والی سب سے بڑی مشکل بیٹری لائف کا کم ہو جانے کو بڑھانے میں مدد کرے گی۔ آئیے جانتے ہیں۔
اسکرین کی برائیٹنیس (روشنی)
سام سنگ گلیکسی کے اسمارٹ فون میں اچھا ڈسپلے ملتا ہے۔ زیادہ روشنی کی وجہ سے یہ بیٹری بھی بہت لیتا ہے۔ صارفین اسکرین کی برائیٹ نیس کو کم رکھ کر بیٹری زندگی کو بڑھا سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ سیٹنگ میں جا کر ڈسپلے آف کے لیے وقت کو کم کر سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ استعمال ہونے کے 30 سیکنڈ بعد ہی ڈسپلے آف ہو جائے گی۔ آٹو برائیٹسنیس کو غیر فعال کرنا بھی بہتر نتائج دے سکتا ہے۔
غیر ضروری ایپس
فون میں کئی ایپس موجود ہوتی ہیں۔ ان میں سے کچھ تو ایسی بھی ہوتی ہیں، جو کئی سال پہلے ڈاؤن لوڈ کی گئی تھیں، لیکن استعمال نہیں کی جاتیں۔ یہ ایپس پس منظر میں رہ کر خاموشی سے بیٹری کھاتی رہتی ہیں۔ انہیں سیٹنگ میں جا کر ان انسٹال کر دینا چاہیے۔ اس سے بیٹری لمبے وقت تک چلے گی۔
آل ویز آن ڈسپلے کا استعمال
سام سنگ کے گلیکسی اسمارٹ فونز میں آل ویز آن ڈسپلے فیچر ملتا ہے۔ تاہم، اس فیچر کا استعمال ضرورت پڑنے پر ہی کرنا چاہیے۔ اس سے بیٹری بہت جلدی ختم ہو جاتی ہے۔ آپ فون کی سیٹنگ میں جا کر آل ویز آن ڈسپلے کو بند کر سکتے ہیں۔ یا پھر مخصوص وقت پر ہی اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔
نیٹ ورک نہ آنے پر ایئرپلین موڈ
اگر آپ کسی ایسی جگہ ہیں جہاں نیٹ ورک نہیں آ رہا تو پھر فون کو ایئرپلین موڈ پر رکھیں۔ نیٹ ورک نہ ہونے پر فون مسلسل سرچنگ کرتا ہے۔ اس سے بیٹری پر کافی دباؤ پڑتا ہے ۔
چارجنگ کا طریقہ بدلیں
اپنی بیٹری کو مکمل طور پر ڈسچارج ہونے سے بچائیں۔ اس سے بیٹری کی زندگی پر بہت اثر پڑتا ہے۔ جدید لیتھیم بیٹریاں مکمل طور پر ڈسچارج ہونے پر اچھی نہیں رہتیں۔ کوشش کریں کہ بیٹری ہمیشہ 20 فیصد چارج سے اوپر رہے۔