اہم ترین

آئی سی سی میں کسی قسم کی کوئی سیاست نہیں: محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی ) کے صدر محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں، بہت جلد ایشیا کپ کے شیڈول کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

ڈھاکا میں اے سی سی کے سالانہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ اجلاس میں تمام 25 رکن ممالک نے شرکت کی اور ہم سب نے کرکٹ کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم میں کسی قسم کی کوئی سیاست نہیں ہے، بہت ہی خوشگوار ماحول میں یہ اجلاس ہوا اور امید ہے کہ ہم مستقبل میں بھی اسی طرح اجلاس منعقد کریں گے۔ ہم بی سی سی آئی کے ساتھ رابطے میں ہیں،اور بہت جلد ایشیا کپ کے انعقاد کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایشیا کپ سے پہلے سہ فریقی ٹی 20 سیریز دبئی میں ہوگی جس میں پاکستان، افغانستان اور یواے ای کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پاکستان