اہم ترین

روس میں 8.8 شدت کا زلزلہ، جاپان سے امریکا تک سونامی لہریں

روس کے مشرقی علاقے میں انتہائی شدید زلزلے کے بعد خطے میں واقع کئی ملکوں میں سونامی الرٹ جاری کئے گئے۔

اے ایف پی کے مطابق روس کے مشرقی ساحل پر واقع جزیرہ نما کامچٹکا کے قریب 88. شدت کا زلزلہ آیا، جس سے 4 میٹر (13 فٹ) تک بلند سونامی لہریں پیدا ہوئیں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کا کہنا ہے کہ 8.8 شدت کا یہ زلزلہ 19.3 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ زلزلے کے جھٹکے جزائر ہوائی تک محسوس کئے گئے۔

اس قدر شدید زلزلے کے بعد جاپان، فرانس اور امریکا سمیت بحرالکاہل اور شمالی اوقیانوس کے جزائر اور ساحلی ممالک مٰں سونامی الرٹ جاری کیا گیا۔

سونامی کی لہریں روس کے کریل جزیروں کے ساتھ ساتھ جاپان کے سب سے بڑے شمالی جزیرے ہوکائیڈو کے ساحلی علاقوں تک پہنچیں۔

فرانسیسی پولینیشیا کے مقامی حکام نے مارکیشیئس جزائر کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

فرانسیسی حکام نے اوآ ہوکا، نوکو ہیوا اور ہیوا اوآ نامی جزائر پر 1.10 سے 2.20 میٹر بلند لہریں ٹکرانے کا خدشہ ظاہر کیا۔ رہائشیوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ بلند مقامات کی طرف منتقل ہوں، کشتیوں کو محفوظ کریں یا ساحل سے دور لے جائیں۔

لاطینی امریکی ملک کولمبیا نے بھی بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں اور ساحلوں سے لوگوں کے انخلا کا حکم دے دیا۔ نیشنل یونٹ فار ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں چاکو اور ناریونو کے علاقوں کے لیے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہری ساحلی علاقوں سے دور رہیں۔

اس کے علاوہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں حکام نے سان فرانسسکو سمیت وسطی ساحلی پٹی کے لیے سونامی الرٹ جاری کیا ہے اور ۔

پیرو نے بھی روس کے مشرقی ساحل پر آنے والے شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی۔

پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے اپنی اپ ڈیٹ میں کہا ہے کہ خطے میں اب شدید نوعیت کے آفٹر شاکس آسکتے ہیں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری کارروائی کی جانی چاہیے۔

پاکستان