اہم ترین

 ارشد ندیم فٹنس مسائل کے باعث ڈائمنڈ لیگ سے باہر

قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم فٹنس مسائل کے باعث رواں ماہ پولینڈ میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق جیولن تھرور ارشد ندیم ٹانگ کے مسلز کی انجری سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکے، اولمپک گولڈ میڈلسٹ کو ڈاکٹرز نے ڈائمنڈ لیگ میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔

قومی ایتھلیٹ کی فٹنس سے بحالی کا پروگرام ڈاکٹر علی شیر باجوہ کی نگرانی میں انگلینڈ میں جاری ہے،

ڈاکٹر کے مطابق ارشدندیم کی حالیہ انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اس لیے رسک نہیں لیا جا سکتا۔

اولمپیئن ارشد ندیم نے ری ہیب کے دوران ٹانگ پر وزن ڈالنا شروع کر دیا ہے اور ہلکی ویٹ ٹریننگ بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ارشد ندیم کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت بھی ان کی فٹنس سے مشروط ہے۔

پاکستان