اہم ترین

امریکا سے بے دخل کئے گئے سیکڑوں تارکین وطن روانڈا میں رہیں گے

افریقی ملک روانڈا نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا سے بے دخل کئے گئے 250 تارکین وطن کو اپنے پاس رکھے گا۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ نے بطور صدر برسراقتدار آنے کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔

اس سلسلے میں امریکی انتظامیہ بے دخل کئے گئے غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے آبائی ملک کے بجائے کسی تیسرے ملک بھیجنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

امریکہ پہلے ہی 13 افراد کو دو دیگر افریقی ممالک جنوبی سوڈان اور ایسواتینی، بھیج چکا ہے۔ اس کے علاوہ امریکا، وینزویلا کے سینکڑوں شہریوں کو بھی کوسٹا ریکا، السلواڈور اور پاناما جلاوطن کر چُکا ہے۔

اب امریکا اور روانڈا کے درمیان بھی اسی نوعیت کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والے اور “بدترین مجرم” قرار دیئے گئے 250 افراد کو روانڈا میں رکھا جائے گا۔

پاکستان