اہم ترین

دپیکا پڈوکون کے نام دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی گئی انسٹاگرام رِیل کا ریکارڈ

بالی ووڈ کی سپر اسٹار دپیکا پاڈوکون کی انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ایک ریل کو دنیا بھر میں ایک ارب 90 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکاہے۔اس طرح سب سے زیادہ دیکھی گئی ریل کا ریکارڈ اب بالی ووڈ اداکارہ کے نام ہوگیا ہے۔

عرب نیوز ویب سائیٹ کے مطابق دنیا بھر کے فنکاروں کی طرح دیپیکا پٖڈوکون بھی سوشل میڈیا کے ہر پلیٹ فارم خاصی فعال ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے فالوورزکی تعداد 80 کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔

چند ماہ قبل اداکارہ نے معاوضے کے عوض ایک ہوٹل چین کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک ریل پوسٹ کی تھی۔

اس سادہ سی ریل کو گزشتہ 8 ہفتوں کے دوران گزشتہ 8 ہفتوں کے دوران 1.9 ارب بار دیکھا گیا ہے۔اس طرح یہ اب دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھی گئی ریل بن چکی ہے۔

پاکستان