اہم ترین

جینی 3: گوگل کا نیا انٹرایکٹو 3 ڈی اے آئی ماڈل کرے گا سارے کام آسان

گوگل ڈیپ مائنڈ کی جانب سے حال ہی میں پیش کیا گیا جینی 3 ایک جدید اے آئیماڈل ہے جو ٹیکسٹ کمانڈ کے ذریعے 3 ڈی انٹرایکٹو ورچوئل دنیا بنا سکتا ہے۔

گوگل ڈیپ مائنڈکی جانب سے حال ہی میں پیش کردہ جینی 3 ایک جدید اے آئی ماڈل ہے جو ٹیکسٹ کمانڈ کے ذریعے 3 ڈی انٹرایکٹو ورچوئل دنیا بنا سکتا ہے۔ اس میں صارفین صرف ایک سادہ تحریری ہدایت دیتے ہیں جیسے “بارش میں بھیگتا ہوا جنگل” اور یہ ماڈل 720 پکسل ریزولوشن پر 24 فریم فی سیکنڈ کی شرح سے اس ماحول کو حقیقی وقت میں پیش کر دیتا ہے۔

جینی 3 اپنے پہلے ورژن جینی 2 سے کئی معاملات میں آگے ہے۔ جہاں جینی 2 صرف 10 سے 20 سیکنڈ تک کی سپولت فراہم کر سکتا تھا، وہیں جینی 3 میں اس کا دورانیہ منٹوں پر ٓگیا ہے ۔ اگر کوئی صارف کسی مقام کو چھوڑ کر بعد میں دوبارہ لوٹتا ہے تو وہاں کی اشیاء اور مناظر پہلے جیسے ہی رہتے ہیں۔ اس کا کریڈٹ جینی 3 کی ‘بصری یادداشت’ کو جاتا ہے جو تقریباً ایک منٹ تک کسی منظر کو یاد رکھ سکتی ہے۔

جینی 3 صرف ساکن مناظر تک محدود نہیں ہے، یہ ایک “ورلڈ ماڈل ” ہے یعنی ایسا اے آئی ظام جو متحرک ماحول کی نقل کر سکتا ہے۔ صارفین نئی ٹیکسٹ کمانڈ دے کر موسم بدل سکتے ہیں، نئے کردار شامل کر سکتے ہیں یا اشیاء کو کسی اور شکل میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

گوگل ڈیپ مائنڈ کے بلاگ پوسٹ کے مطابق ایسے ورلڈ ماڈلز مستقبل کے آرٹیفیشل جنرل انٹیلی جنس (اے آئی جی) کی طرف ایک اہم قدم ہیں۔ یہ ماڈل ورچوئل ماحول میں اے آئیایجنٹس کو مختلف حالات میں تربیت دینے کے لیے انتہائی مفید ہیں، خاص طور پر روبوٹکس، گیمنگ، تربیت اور تعلیم جیسے شعبوں میں۔

تمام تر صلاحیتوں کے باوجود جینی 3 میں کچھ حدود اب بھی موجود ہیں. یہ ماڈل ابھی تک درست جغرافیائی مقامات تخلیق نہیں کر سکتا، اور کسی منظر میں متن تب ہی واضح نظر آتا ہے جب وہ ابتدائی تحریری ہدایت میں ہی دیا گیا ہو.

اسی وجہ سے جینی 3 کو فی الحال عام عوام کے لیے جاری نہیں کیا گیا ہے. گوگل اسے محدود تعداد میں تخلیق کاروں کے ساتھ ٹیسٹنگ کے لیے دستیاب کر رہا ہے تاکہ سیکیورٹی اور ذمہ داری جیسے مسائل کو صحیح طریقے سے سنبھالا جا سکے.

پاکستان