بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شوکونبنے گا کروڑ پتی کے 17 ویں سیزن کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے اور اس کی میزبانی بھی حسب روایت امیتابھ بچن ہی کریں گے۔
کون بنے گا کروڑ پتی کےگزشتہ سیزن میں امیتابھ بچن نے شو سے کنارہ کشی اختیار کرنے کاعندیہ دیا تھا۔ جس کے بعد مختلف شخصیات کی جانب سے اس کے ممکنہ میزبانوں کے نام بھی گردش کرنے لگے تھے۔
امیتابھ بچن کے مداحوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ انہوں نے کون بنے گا کروڑ پتی کے نئے سیزن کی شوٹنگ شروع کر دی ہے اور اس بار مقابلہ کرنے والوں اور ناظرین کے لیے کئی دلچسپ سرپرائز تیار ہیں۔ شو کے 25 شاندار سال مکمل ہونے کے موقع پر انہوں نے اس سلور جوبلی ایڈیشن کے لیے ایک خاص نیا تحفہ بھی پیش کیا ہے۔
نئے سیزن اور اپنے لیجنڈری ہوسٹ کے ساتھ کے بی سی17 اس سال بھارتی ٹیلی ویژن کے سب سے مشہور شوز میں سے ایک بننے کا وعدہ کرتا ہے۔ ایسے میں، پہلی قسط میں نہ صرف کچھ نئے اعلان ہوں گے، بلکہ یہ ناظرین کے لیے جوش و خروش کی ایک نئی لہر بھی لے کر آئے گا۔











