اہم ترین

بھارت میں مودی الیکشن کمیشن گٹھ جوڑکے خلاف احتجاج پر کئی اپوزیشن رہنما گرفتار

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں حزب اختلاف کے کئی رہنماؤں کو پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن دفتر تک مارچ نکالنے کے جرم میں حراست میں لے لیا ہے۔

بھارتی میدیا کے مطابق گزشتہ کئی روز سے کانگریس پارٹی کی قیادت میں ملک کی اپوزیشن جماعتیں مدوی اور الیکشن کمیشن گٹھ جوڑ پر سوال اٹھارہی ہیں۔

پیر کے روز حزب اختلاف جماعتیں پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن دفتر تک مارچ کررہی تھیں۔ اسی جرم پر کئی اراکین پارلیمنٹ کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ ان رہنماؤں میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ لوک سبھا (ایوان زیریں)اور راجیہ سبھا (ایوان بالا)کے کئی دیگر ارکان بھی حراست میں لیے گئے ہیں۔

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے اپوزیشن رہنماؤں کو وقت دیا گیا تھا لیکن وہ اس کے دفتر نہیں گئے بلکہ سڑک پر ہنگامہ کر رہے ہیں۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ جمہوریت کا قتل کیا جا رہا ہے۔ ہم جب ووٹر لسٹ مانگ رہے ہیں تو اسے مہیا کیوں نہیں کرایا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی نے پولیس کی بس سے ہی کہا کہ ہماری لڑائی سیاسی نہیں بلکہ آئین کو بچانے کے لیے ہے۔ راہل نے کہا کہ ہمیں پیور ووٹر لسٹ چاہیے۔ وہیں مارچ کے دوران ترنمول کانگریس کی ایم پی مہوا موئترا بیچ راستے میں ہی بیہوش ہو گئیں، انہیں پارٹی کے ساتھ سنبھالتے ہوئے نظر آئے۔

پاکستان