اہم ترین

بنگلا دیش میں ڈینگی بے قابو ، 100 سے زائد افراد ہلاک

بنگلا دیش میں رواں سال مچھر سے پھیلنے والے ڈینگی بخار کے نتیجے میں اموات کی تعداد 101 تک پہنچ گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش میں رواں برس بھی موسم برسات کے دوران ڈینگی کی وبا نے پنجے گاڑھ رکھے ہیں۔ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریض بھرے پڑے ہیں ْ

بنگلا دیش محکمہ صحت نے رواں برس اب تک ملک میں ڈینگی بخار کے 101 مریضوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ڈھاکا، چٹاگانگ، کاکس بازار ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ ہیں۔کُل اموات میں سے ڈھاکا ساؤتھ سٹی کارپوریشن میں 45 ، ڈھاکا نارتھ سٹی کارپوریشن میں 11 اور چٹاگانگ ڈویژن میں 17 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

صحت کے حکام کے مطابق صحتمند ہونے والے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 708 ہے۔ کل کیسوں میں خواتین کی شرح 39.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں بنگلا دیش میں ڈینگی مریضوں کی کُل تعداد 321,179 رہی تھی۔ جن میں سے 1 ایک ہزار 705 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔

پاکستان