اہم ترین

پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں ایک درجہ بہتری

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بدھ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ایک درجہ بہتر کرتے ہوئے ’ Caa2‘ سے بڑھا کر ‘Caa1’ کر دیا ہے۔

موڈیز نے اپنے آؤٹ لک میں پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرنے کی وجہ ملک کی بتدریج بہتر ہوتی بیرونی مالی پوزیشن بتائی ہے۔

اس سے قبل 24 جولائی کو کریڈٹ ریٹنگ کمپنی ایس اینڈ پی گلوبل نے بھی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’سی سی سی پلس‘ سے بڑھا کر ’بی مائنس‘ کر دی اور ملک کے مستقبل کے جائزے کو ’مستحکم‘ قرار دیا تھا۔

ایس اینڈ پی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کا مستحکم منظرنامہ یہ توقع ظاہر کرتا ہے کہ معیشت کی مسلسل بحالی اور حکومتی کوششوں سے آمدن میں اضافے کی بدولت پاکستان کے مالیاتی اور قرضے سے متعلق پیمانے مستحکم رہیں گے۔

پاکستان