بھارتی ریاست راجستھان میں بی جے پی کے ایک رہنما روہت سینی کو بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اجمیر میں 10 اگست کو سنجو نامی خاتون کو گھر میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا۔ یہ خاتون ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے لیڈر روہت سینی کی اہلیہ تھیں۔
روہت سینی نے پولیس کو اپنے بیان میں کہاکہ ہ کچھ نامعلوم چور اس کے گھر میں گھس آئے جنہوں نے سنجو کو قتل کر دیا اور قیمتی زیورات لے کر فرار ہو گئے۔
ایڈیشنل ایس پی رورل دیپک کمار کا کہنا ہے جیہجائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پر پولیس نے سوالات کا سلسلہ شروع کیا تو روہت سینی اپنے بیانات بدلنے لگا۔
ایڈیشنل ایس پی رورل دیپک کمار نے بتایا کہ جب ملزم سے سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے جرم کا اعتراف کرلیا۔ روہت نے بتایا کہ ان کے اپنی گرل فرینڈ ریتو کے ساتھ دیرینہ تعلقات تھے اور ان کی بیوی سنجو ان کے تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ تھی۔ ریتو نے سنجو کو راستے سے ہٹانے کے لیے اس پر دباؤ ڈالا تھا، اسی دباؤ میں روہت نے اپنی بیوی کا بے دردی سے قتل کر دیا۔











