اہم ترین

ایشیا کپ کے لئے بھارتی ٹیم: سوریہ کمار کپتان، بمراہ کی واپسی

ایشیا کپ 2025 کے لیے ہندوستانی ٹی-20 ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹیم کی قیادت سوریہ کمار یادو کے سپرد کی گئی ہے جبکہ شبھمن گِل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ایشیا کپ بھارت کی میزبانی میں ہونا تھا لیکن پاک باھارت تنازع کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ یہ ایونٹ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے آئی) کے شہروں دبئی اور ابوظہبی میں کرارہا ہے۔

بھارتی ٹیم کو گروپ-اے میں پاکستان، عمان اور یو اے ای کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ٹیم اپنا پہلا میچ 10 ستمبر کو یو اے ای کے خلاف دبئی میں کھیلے گی، دوسرا بڑا مقابلہ 14 ستمبر کو پاکستان سے ہوگا، جبکہ تیسرا میچ 19 ستمبر کو ابوظہبی میں عمان کے خلاف ہوگا۔

بھارتی ٹیم کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے بی سی سی آئی کے سکریٹری دیوجیت سیکیا کے ساتھ مشاورت کے بعد اسکواڈ کا اعلان کیا۔

بولنگ شعبے میں جسپریت بمراہ کی واپسی سب سے اہم خبر ہے۔ انہیں ارشدیپ سنگھ اور نوجوان پیسر ہرشِت رانا کا ساتھ حاصل ہوگا۔ محمد سراج کو انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی (23 وکٹیں) کے بعد آرام دیا گیا ہے۔ اسپن بولنگ میں کلدیپ یادو اور ورون چکرورتی ٹیم میں شامل ہیں۔

بیٹنگ میں سوریہ کمار یادو، شبھمن گِل، ابھیشیک شرما، تلک ورما اور رنکو سنگھ پر انحصار کیا جائے گا۔ اوپننگ میں سنجو سیمسن اور ابھیشیک شرما کی جوڑی اترے گی۔ سیمسن کے بیک اپ کے طور پر جتیش شرما کو موقع دیا گیا ہے۔

آل راؤنڈرز میں ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے اور اکشر پٹیل اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

بھارتی ٹیم ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ہمیشہ آل راؤنڈرز کی موجودگی پر زور دیا ہے اور ٹیم میں یہ توازن قائم رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

پاکستان