اہم ترین

کراچی میں نکاسی آب کی ناقص صورتحال پر شوبز شخصیات کی سندھ حکومت پر تنقید

کراچی میں حالیہ موسلا دھار بارشوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی ناقص صورت حال پر شوبز شخصیات نے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھ لے لیا۔

گلوکار شجاع حیدر نے کہا کہ کراچی کو انصاف کی سخت ضرورت ہے، سوال یہ ہے کہ کیا انتخابات واقعی اس شہر میں تبدیلی لا سکتے ہیں، جو کبھی روشنیوں کا شہر تھا مگر اب سندھ کے ایک قصبے جیسا محسوس ہوتا ہے۔

اداکارہ ماورا حسین نے لکھا کہ ایک ایسا شہر جو لاکھوں کا گھر ہے، لاکھوں کے لیے روزگار کا ذریعہ ہے، لاکھوں کے خوابوں کا سہارا ہے، وہ ڈوب رہا ہے اور یہ پہلی بار نہیں۔

ریپر طلحہ انجم نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی والو، گھبرانا نہیں، اجرک نمبر پلیٹ آپ کی گاڑی یا موٹر سائیکل کو ڈوبنے نہیں دے گی!

میزبان ڈینو علی نے کراچی کو مخاطب کرتے ہوئے ایک پیغام لکھا کہ 2025 میں آج بھی ایک صبح کی بارش تمہیں مفلوج کر دیتی ہے، افسوس ہے کہ مون سون جیسا پیش گوئی کے قابل موسم بھی ہم پر اچانک افتاد کی طرح ٹوٹتا ہے۔

پاکستان