اہم ترین

رجنی کانت کی کولی کی کامیابی؛ 7دنوں میں 425 کروڑ بھارتی روپےکی کمائی

بھارت کی جنوبی ریاستوں کے عظیم اداکار رجنی کانت کی نئی فلم کولی نے 7 دنوں میں ہی 425 بھارتی روپے کی کمائی کرلی ہے۔

رجنی کانت کی کولی اور ہرتھیک روشن کی وار 2 کو 14 اگست کو ناصرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا۔

تامل ، تیلگو ، ہندی اور کنڑ زبانوں میں ریلیز کی گئی رجنی کانت کی فلم کولی کی تیاری میں 400 بھارتی روپے خرچ ہوئے تھے لیکن فلم نے صرف 7 دنوں میں ہی یہ رقم حاصل کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق والی رجنی کانت کی فلم نے 7 دن میں صرف بھارتی سینما گھروں سے 222.5 کروڑ روپے کمائے۔ جس میں پہلے دن 65 کروڑ ، دوسرے دن 54.75 کروڑ ، تیسرے دن 3. 9.5 کروڑ ، چوتھے دن 35.25 کروڑ ، پانچویں دن 12 کروڑ ، چھٹے دن 9.5 کروڑ اور ساتویں دن 6.50 کروڑ شامل ہیں۔

کولی نے نہ صرف ہریتک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی وار 2 کو شکست دی ہے ۔ بلکہ فلم کمائی کےمعاملے میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے کی طرف بڑھ رہی ہے۔

دوسری جانب وار2 بھی اپنا سرمایہ واپس حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ فلم نے 7 دنوں میں 300 کروڑروپےکمائے ہیں تاہم بین الاقوامی سطح پر اسے زیادہ پزیرائی نہیں ملی۔

پاکستان