اہم ترین

امریکی حملے کے بعد ایرانی جوہری اثاثوں کی حقیقی رپورٹ تیار کرنے والا جنرل برطرف

امریکیصدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے حملے کے بعد ایران کے جوہری مقامات سے متعلق رپورٹ تیار کرنے والے جنرل جیفری کروز کو برطرف کردیا۔

الجزیرہ کے مطابق رواں برس جون میں امریکا نے ایران کے مختلف جوہری پلانٹس اور اثاثوں کو نشانہ بنایاتھا۔ جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ اب ایران کی جوہری صلاحیتیں ختم ہوچکیں۔۔ اسے اب سب کچھ ابتدا سے شروع کرنا ہوگا۔

حملوں کے کچھ ہی دنوں بعد سی این این نے امریکی ایجنسی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی آئی اے)کی ایک رپورٹ کی بنیاد پر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیاتھا۔

الجزیرہ کے مطابق امریکا کے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے یہ رپورٹ تیار کرنے والے جنرل جیفری کروز کو برطرف کر دیا ہے۔ جنرل جیفری کروز کے علاوہ دو دیگر اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو بھی برطرف کیا گیا ہے۔

فوری طور پر لیفٹیننٹ جنرل جیفری کروز کی برطرفی کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔ لیکن امریکی نیوز چینلز کا کہنا ہے کہ ان کی برطرفی امریکی صدر کی ناراضگی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ڈی آئی اے کا ڈائریکٹر بننے سے پہلے جنرل جیفری کرُوز نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے لیے فوجی امور کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ داعش کے خلاف اتحاد کے لیے انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

پاکستان