ایشیائی ترقیاتی بینک کراچی روہڑی ریلوے لائن اپ گریڈنگ کے لئے پاکستان ریلویز کی مالی معاونت کرے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان ریلویز کراچی سے روہڑی تک 500 کلومیٹر ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ چکا ہے۔ لیکن اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اربوںدالر کی ضرورت ہے۔
اس سلسلے میں حکومتی سطح پر ایشیائی ترقیاتی بینک سے 2 ارب ڈالر کی فناننسنگ کے لئے بات چیت حتمی مرحلے میں ہے۔ منصوبے کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے معاہدہ رواں ماہ کے آخر تک متوقع ہے
رواں ہفتے ایشیائی ترقیاتی بینک نے ریکو ڈک منصوبے کے لئے 41 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر اگلے ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔











