اہم ترین

پاکستان کی ’گریٹر اسرائیل‘ سے متعلق وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی مذمت

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ’گریٹر اسرائیل‘ سے متعلق بیان کی مذمت کرتا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان 31 عرب ممالک اور او آئی سی کے جنرل سیکریٹیز کے اس بیان کی توثیق کرتا ہے جس میں انھوں نے ’گریٹر اسرائیل‘ کے حوالے سے اسرائیلی وزیرِ اعظم کے بیان کی مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا گریٹر اسرائیل سے متعلق بیان عرب قومی سلامتی، ریاستوں کی خودمختاری، خطے اور بین الاقوامی امن و سکیورٹی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔‘

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان غزہ میں مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی چاہتا ہے۔ہم خاموش تماشائی نہیں بنے رہ سکتے۔تاریخ ہمارے الفاظ نہیں بلکہ اقدامات یاد رکھے گی۔ فلسطینی عوام کو ہمارے بیانات نہیں، اسرائیلی قبضے سے آزادی اور تکالیف سے نجات کے لیے ٹھوس اقدامات چاہییں۔

پاکستان