اہم ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔

پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے،  جبکہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 269 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 18 پیسے کی کمی کردی ہے۔

اوگرا نے ستمبر کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 13 روپے 89 پیسے سستا ہو گیا ہے۔

پاکستان