اہم ترین

کیا آپ جانتے ہیں ۔۔۔ مردوں کے مقابلے میں خواتین کی عمر لمبی کیوں ہوتی ہیں ؟؟؟

دنیا بھر کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ سال زندہ رہتی ہیں۔ چاہے وہ امریکا ہو، جاپان ہو چین یا پھر پاکستان، ہر جگہ خواتین طویل عرصے تک صحت مند رہتی ہیں اور اموات کی شرح بھی کم ہوتی ہے۔

جب ہم کسی مرد اور عورت کو ساتھ دیکھتے ہیں تو عام طور پر لگتا ہے کہ مرد زیادہ طاقتور ہیں۔ لمبائی میں زیادہ، پٹھوں میں زیادہ، دوڑنے بھاگنے میں پھرتیلا اور وزن اٹھانے میں بھی بہتر۔ لیکن جب بات صحت اور لمبی عمر کی آتی ہے تو سب چیزیں الگ ہو جاتی ہیں۔ دنیا بھر کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ عورتیں مردوں کے مقابلے اوسطاً زیادہ سال زندہ رہتی ہیں۔

دنیا بھر میں خواتین کی اوسط عمر مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ ایسا کیوں؟ ایسا کیا ہے عورتوں کے جسم، دماغ یا عادات میں جو انہیں مردوں سے زیادہ مضبوط بناتا ہے تو چلیے ان وجوہات کو جانتے ہیں۔

پیدائشی بہتر مدافعتی نظام

خواتین پیدا ہوتے ہی صحت مند ہوتی ہیں – جنم کے وقت ہی لڑکیوں کے جسم کا ڈھانچہ تھوڑا زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔ تحقیق بتاتی ہے کہ نوزائیدہ لڑکیوں کی موت کی شرح نوزائیدہ لڑکوں سے کم ہوتی ہے۔ یعنی جب ایک لڑکا اور ایک لڑکی جنم لیتے ہیں تو لڑکی کے زندہ رہنے کی امکانات لڑکے سے زیادہ ہوتی ہیں۔ اس کے پیچھے سب سے بڑا سبب کروموسوم ہے۔

خواتین میں دو ایکس کروموسوم ہوتے ہیں، جبکہ مردوں میں ایک ایک اور ایک وائے کروموسوم ہوتا ہے۔ وائے کروموسوم سے چھوٹا ہوتا ہے اور اس میں بیماریوں سے لڑنے والے کم جین ہوتے ہیں۔ X کروموزوم کا ڈبل ہونا خواتین کو بیماری سے لڑنے میں ایک طرح سے بیک اپ پلان دیتا ہے۔

ہارمون کا اثر

مردوں میں ٹیسٹوسٹیرون ہارمون ہوتا ہے. یہ ہارمون آواز کو بھاری بناتا ہے، جسم میں بال بڑھاتا ہے اور پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے۔ لیکن یہ ہارمون وقت کے ساتھ جسم کو نقصان بھی پہنچاتا ہے، خاص کر دل کو۔ وہیں دوسری طرف، خواتین میں ایسٹروجن ہارمون ہوتا ہے، جو نہ صرف جسم کو بیلنس رکھتا ہے بلکہ دل کی حفاظت بھی کرتا ہے۔ اس وجہ سے خواتین کو دل سے جڑی بیماریوں کا سامنا کم ہوتا ہے۔

سماجی فرق

مردوں کی طرز زندگی عموماً خواتین سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے۔ مرد زیادہ دھوئیں، شراب اور تمباکو کا استعمال کرتے ہیں۔ مردوں میں خودکشی اور حادثات سے مرنے کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ خواتین اکثر سماجی طور پر زیادہ جڑی ہوتی ہیں۔ گھر کے کاموں میں فعال رہتی ہیں اور اپنی خوراک اور صحت کے بارے میں زیادہ محتاط رہتی ہیں۔

میٹابولزم کا فرق

خواتین کے جسم میں اچھا کولیسٹرول (ایچ ڈی ایل) کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو دل کو محفوظ رکھتا ہے۔ اس کا براہ راست اثر یہ ہوتا ہے کہ خواتین کو دل کی بیماریاں کم ہوتی ہیں۔ ان کا میٹابولزم اچھا رہتا ہے یعنی جسم کھانے کو بہتر طریقے سے ہضم کرتا ہے۔ موٹاپا اور ذیابیطس جیسی بیماریوں کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

کینسر اور دوسری بیماریاں

خواتین کو بریسٹ کینسر، یوٹرن اور اووری سے جڑے کینسر ہوتے ہیں، لیکن مردوں کو پروسٹیٹ، پھیپھڑوں اور جگر کے کینسر زیادہ ہوتے ہیں اور یہ جان لیوا بھی زیادہ ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ مردوں میں ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور گردے کی بیماری جیسی بیماریاں زیادہ پائی جاتی ہیں۔ اسی وجہ سے خواتین مردوں سے زیادہ جیتی ہیں۔

پاکستان