بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں برس ہونے والے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی مجموعی انعامی رقم 13.88 ملین ڈالر کی انعامی رقم رکھی ہے۔ جو کہ مردوں کے ایڈیشن سے ایک تہائی زیادہ ہے۔
آئی سی سی کا ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا 13واں ایڈیشن 30 ستمبر سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہو گا۔
گزشتہ ایڈیشن تین سال قبل نیوزی لینڈ میں منعقد ہوا تھا۔ جس کی مجموعی انعامی رقم 3.5 ملین ڈالرز تھی۔ اس طرح مجموعی انعامی رقم 4 گناتک بڑھئی ہے۔ یہاں تک کہ یہ مردوں کے گزشتہ ورلڈ کپ کی کل 10 ملین ڈالر کی انعامی رقم سے بھی زیادہ ہے۔
آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے کہا کہ یہ اعلان خواتین کرکٹ کے سفر میں ایک فیصلہ کن سنگِ میل ہے۔انعامی رقم میں یہ چار گنا اضافہ خواتین کرکٹ کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔
جے شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا پیغام واضح ہے کہ خواتین کرکٹرز کو یہ اعتماد ہونا چاہیے کہ اگر وہ پیشہ ورانہ طور پر کرکٹ کا انتخاب کریں تو انہیں مرد کھلاڑیوں کے برابر سمجھا جائے گا۔











