اہم ترین

ثنا یوسف نہیں بننا چاہتی: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب بھی ہراسانی کا شکار

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے بھی مقتول ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی طرح ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

گزشتہ روز ٹک ٹاکر سامعہ حجاب جعفری نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں حسن زاہد نامی لاہور کا نوجوان ہراساں کر رہا ہے۔

رواں سال جون میں اسلام آباد کی 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو شادی سے انکار کرنے پر عمر حیات نامی نوجوان نے بے رحمانہ طریقے سے قتل کر دیا تھا۔

سامعہ حجاب نے کہا کہ وہ ثنا یوسف کی دوست ہیں لیکن وہ ثنا یوسف نہیں بننا چاہتی۔اس لیے اپنا کیس آئی جی اسلام آباد کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔ اس شخص (حسن زاہد ) نے پہلے شادی کی پیشکش کی اور اب 2 سے 3 ماہ سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

نوجوان ٹک ٹاکر نے کہا کہ شام کے وقت یہ شخص ان کے گھر آیا، والدہ کی بیماری اور گھر میں بھائی کی غیر موجودگی کی وجہ سے جب وہ گیٹ کھولنے کے لیے باہر گئیں تو اس نے ان کا موبائل چھین لیا اور گاڑی میں بیٹھ گیا، جب انہوں نے موبائل واپس لینے کی کوشش کی تو انہیں زبردستی گاڑی میں گھسیٹ لیا، جس کی ریکارڈنگ بھی موجود ہے۔

پاکستان