اہم ترین

ٹرمپ کا چینی صدر پر روس اور شمالی کوریا سے مل کر امریکا کے خلاف سازش کا الزام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین، شمالی کوریا اور روس پر امریکا کے خلاف سازش کا الزام عائد کیا ہے

دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر چین کی فتح کے 80 سال مکمل ہونے پر انسانی تاریخ کی اب تک کی سب سے بڑی اور شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

جس پر امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر صدر شی جن پنگ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے میں جب آپ امریکا کے خلاف سازش کر رہے ہیں، میری طرف سے ولادیمیر پوتن اور کم جونگ کے لیے نیک خواہشات۔

اس سے قبل پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اعلان کیا کہ امریکا کے اسپیس کمانڈ کا انتہائی اہم نظام ریاست الاباما کے شہر ہنٹس ول منتقل کیا جارہا ہے۔ جہاں سے میزائلوں اور ہتھیاروں کو دشمن پر برسانے میں کم وقت لگے گا۔

چین میں دنیا کی سب سے بڑی فوجی پریڈ اور شمالی کوریا اور روس کے سربراہان کی موجودگی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے اسکی پرواہ نہیں ہے۔

پاکستان