اہم ترین

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ دیوسائی میں کیمپنگ کے دوران ریچھ کے حملے میں زخمی

گلوکارہ قراۃ العین بلوچ سکردو میں ریچھ کے حملے میں زخمی ہو گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ قراۃ العین بلوچ پر دیوسائی نیشنل پارک میں دوران کیمپنگ ریچھ نے حملہ کیا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوئیں۔

 قراۃ العین بلوچ کو ریجنل ہسپتال سکردو منتقل کیا گیا تھا جہاں طبی امداد کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔

ڈاکٹرز کے مطابق ریچھ کے ناخن لگنے سے گلوکارہ کے دونوں بازو زخمی ہوئے۔

گگلت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق یہ واقعہ دیوسائی نیشنل پارک میں بڑا پانی کے قریب پیش آیا۔ گلوکارہ کو زخمی حالت میں ریسکیو کر کے سکردو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی گئی۔

اس واقعے کے بعد دیوسائی میں رات کے وقت کیمپنگ پر پابندی عائد کردی ہے۔ آئندہ کوئی سیاح رات کے وقت دیوسائی میں کیمپنگ نہیں کرسکے گا۔ ایسا حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔


پاکستان