بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے بھارت کے مسلمانوں کو عہد میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد دی ہے۔
بھارت میںگزشتہ 11 برسوںسے مسلمان مخالف ہندوانتہا پسندجماعت بی جےپی کی حکومت ہےلیکن منافقت کا لبادہ اوڑھے یہ حکومت مسلمانوں کو ان کے تہواروں پر تہنیتی پیغام ضرور جاری کرتی ہے۔
بھارت کی صدر مملکت دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اردو اور ہندی دونوں زبانوں میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
اردو میں اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ پیغمبر محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے یوم ولادت، میلاد النبیﷺ کے مقدس موقع پر میں تمام ہم وطنوں، بالخصوص ہمارے مسلم بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
بھارتی صدر نے مزید لکھاکہ پیغمبر محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) نے اتحاد اور انسانیت کی خدمت کا پیغام دیا۔ اس مبارک موقع پر ہمیں ان کی تعلیمات سے ترغیب حاصل کرتے ہوئے بھائی چارے کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے رہنے کا عزم لینا چاہیے۔
مسلمانوں کی لاشوں پر سیاست کرنےوالے گجرات کے قصائی نریندرا مودی نے بھی مسلمانوں کو عہد میلادالنبی ﷺکی مبارک باد دی ہے۔
ایکس پر مودی نے لکھاکہ میلاد النبیﷺ کی دلی مبارکباد۔ یہ مقدس دن ہمارے سماج میں امن اور خوش حالی لے کر آئے۔ کرم، خدمت اور انصاف کی قدریں ہمیں ہمیشہ راہ دکھاتی رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن ہمیں ایک بہتر اور ہم آہنگ معاشرہ قائم کرنے کا عزم تازہ کرتا ہے۔











