سعودی عرب میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کے ذمہ دار ادارے نے طبی فضلے کو میڈیکل ویسٹیج کو درست طریقے سے تلف نہ کرنے والے اداروں پر ایک کروڑ ریال جرمانے کا اعلان کردیا ہے۔
سعودی عرب کی نیوز ویب سائیٹ سبق کے مطابق نیشنل سینٹر فار ویسٹ مینجمنٹ ’موان‘ نے بیماریوں کا موجب بننے والے طبی فضلے کو درست طریقے سے تلف کرنے کے لئے اقدامات سخت کردیئے ہیں ۔
اس سلسلے میں موان نے ریاست بھر کے طبی اداروں اور کلینکس اور صحت مراکز کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔
اپنی ہدایات میں موان نے کہا ہے کہ صحت اداروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ سرنجز، پٹیاں، استعمال شدہ روئی اور دیگر استعمال شدہ طبی اشیا کو درست طریقے سے تلف کریں۔ اور انہیں ’کلینکل ویسٹ‘ کے لئے مخصوص تھیلوں میں ڈال کر بتائاے گئے مقامات تک پہنچایا جائے۔
نیشنل سینٹر فار ویسٹ مینجمنٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ادارے کی ٹیمیں اسپتالوں اور صحت مراکز کے مستقل دورے کرتی ہیں ۔ کہیں بھی اس حوالے سے غیر ذمہداری نظر ٓنے پر ایک کروڑ ریال تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔