اہم ترین

گندم اور جو سے حمل جاننے کا 3000 سال پرانا طریقہ، جو آج بھی کارآمد

آج کے دور میں کسی خاتون کے حاملہ ہونے کا پتہ لگانا کافی تیز اور آسان ہو چکا ہے۔ میڈیکل اسٹورز پر آسانی سے حمل ٹھہرنے کی کٹ مل جاتی ہے۔ یہ کٹ چند ہی منٹ میں قابل اعتماد معلومات فراہم کر سکتی ہے۔کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ تقریباً 3000 سال پہلے حمل کا پتہ کیسے لگایا جاتا تھا؟ تو آئیے جانتے ہیں کہ کیسے کچن میں استعمال ہونے والی ان چھوٹی سی چیزوں نے اس مشکل کو حل کیا تھا۔

ماہرین کے مطابق سب سے پہلے معلوم حمل کے ٹیسٹ کے ثبوت قدیم مصر میں پائے گئے تھے۔ وہ حیرت انگیز طور پر متاثر کن بھی تھے۔ 1350 قبل مسیح گندم اور جو کے دانوں کا استعمال کرکے حمل کا پتہ لگایا گیا تھا۔

اس کی طریقہ کار کافی سادہ اور حیرت انگیز تھی۔ دراصل ایک عورت گندم اور جو کے دانوں پر پیشاب کرتی تھی اور نتائج دیکھنے کے لیے کئی دنوں تک انتظار کرنا پڑتا تھا۔ اگر بیج سے کونپلیں پھوٹتی تو سمجھا جاتا کہ خاتون خاملہ ہے۔ اور اگر بیجوں کو کچھ بھی نہیں ہوتا تھا تو اس بات کا اشارہ ملتا تھا کہ وہ حاملہ نہیں۔

جدید سائنس نے اس قدیم طریقے کے پیچھے ممکنہ وجوہات بیان کی ہیں۔ دراصل حمل کے دوران عورتوں کے ایسٹروجن کا سطح کافی زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے بعد ان کے پیشاب میں موجود ہارمون بیج کی نمو کو فروغ دے سکتے ہیں۔

پاکستان