اہم ترین

ٹرمپ کا ’نیویارک ٹائمز‘ پر 15 ارب ڈالر کے ہتک عزت کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ’نیویارک ٹائمز‘ کے خلاف 15 ارب ڈالر کے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

امریکی اخبارات نے چند ہفتوں قبل ٹرمپ کا تعلق امریکا کے بدنام زمانہ سرمایہ کار جیفری ایپسٹین کے ساتھ جوڑا تھا۔ جس پر انہوں نے پہلے ’وال اسٹریٹ جنرل‘ اور اس کے مالک روپرٹ مرڈوک پر مقدمہ دائر کیااور ان ’نیویارک ٹائمز‘ کے خلاف 15 ارب ڈالر کے ہتک عزت کی قانونی چارہ جوئی کیہے۔

اپنے سوشل میڈیاپلیٹ فارم پر ٹرمپ کا کہا کہ نیویارک ٹائمز نے ہمیشہ ان کے خلاف جھوٹی اور گمراہ کن خبریں شائع کی ہیں۔ ان میں آنجہانی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق الزام بھی شامل ہیں۔ اخبار نے ان کے اہل خانہ، کاروبار، امریکہ فرسٹ موومنٹ اور ’ماگا‘ (میک امریکا گریٹ اگین) مہم کے خلاف طویل عرصے سے جھوٹ پھیلایا ہے۔

امریکی صدر نے نیو یارک ٹائمز کو ’ریڈیکل لیفٹ ڈیموکریٹک پارٹی‘ کا ترجمان قرار دیتے ہوئے کہا میڈیا کو جھوٹ پھیلانے اور انہیں بدنام کرنے کی چھوٹ نہیں دی جا سکتی۔ ماضی میں باوقار رہے اخبار کو ذمہ دار ٹھہرانے کا وقت آ گیا ہے۔

پاکستان